بنگلورو،21؍اکتو بر(ایس او نیوز) بیوی کے ساتھ نا جا ئز تعلقات قا ئم کر نے والے نوجوان کے سر پر پتھر ڈال کر قتل کر دینے کی واردات تلگٹ پو رہ علا قہ میں پیش آئی۔
مقتول کی شناخت منڈیا کے سریش(34) کے طور پر کی گئی ہے۔پو لیس نے قتل کا معا ملہ درج کر کے قاتل شوہر دیو ندرپا لے آؤٹ کے ملپا(32) کو گرفتار کر لیا ہے۔
پو لیس ذرائع کے مطابق کلبرگی کے رہنے والے ملپا نے 11سال قبل بیاہ کیا تھا،جس کے3/اولاد بھی ہیں اور وہ بیوی اور بچوں کے ہمراہ تلگٹ پو رہ کے دیوندرپا لے آؤٹ میں مقیم ہے اور وہ جے پی نگر کے سمنٹ کے دکان کا ملا ز م ہے۔جبکہ اس کی بیوی گھر یلو ملاز مہ ہے۔
پو لیس کے مطابق کام پر جاتے وقت منڈیا کے رہنے والے سریش کی دوستی ملپا کی بیوی کے ساتھ ہو ئی تھی اور دونوں کے درمیان ناجا ئز تعلقات پیدا ہو چکے تھے،اس بات کا پتہ لگنے پر ملپا نے بیوی کو کافی نصیحت کی۔16اکتوبرکو ملپا کام پر گئے بغیر گھر میں مقیم تھا۔
اس دوران کسی کام کے سلسلہ میں گھر سے با ہر جانے پر سریش مکان میں دا خل ہو ا،تھوڑی دیر بعد جب ملپا گھر پہنچا تو سریش ڈر کر پڑوس کے مکان کی چھت پر چلا گیا۔مکان کا دروازہ کھلا دیکھ کر شبہ کر تے ہو ئے ملپا سریش کو تلاش کر نے لگا،اس دوران سریش کو چھت پر رہتے دیکھ کر اس نے قریب میں پڑے پتھر کو اٹھا کر سریش کے سر پر ڈال کر بری طرح زخمی کر دیا،سریش نے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔
ٹیلر کا قتل: پارٹی کے بعد شراب کے نشہ میں جھگڑا کر تے ہوئے ٹیلر کے سر پر پتھر ڈال کر قتل کر دینے کی واردات جگنی علاقہ میں پیش آئی۔ مقتول ٹیلر کی شناخت تملناڈو کے ما دیش(34) کے طور پر کی گئی ہے۔
پو لیس ذرائع کے مطابق کل رات مقتول اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پارٹی کر نے کے بعد شراب کے نشہ میں جھگڑا کرنے لگا،اس دوران اس کے ایک ساتھی نے قریب میں پڑے پتھر کو اٹھا کر ما دیش کے سر پر ڈال کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس سلسلہ میں جگنی پو لیس قتل کا معا ملہ درج کر کے قا تلوں کو تلاش کر رہی ہے۔